Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

انتظامیہ نےراہول گاندھی کو امیٹھی دورے کی اجازت دیدی

امیٹھی۔۔۔۔کانگریس کےنائب صدر راہول گاندھی کو 4اکتوبر سے امیٹھی کے 3روزہ دورے کی اجازت مل گئی۔امیٹھی کے ڈی ایم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے راہول گاندھی کے دورے پر کوئی پابندی نہیں لگائی ۔ تہوار کے پیش نظر دورے کے دوران سیکیورٹی مسائل کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔کانگریس کےرہنماؤں نے کہا کہ جس طریقے سے راہول گاندھی عوام کے مسائل اٹھا رہے ہیں اس سے مودی حکومت خوفزدہ ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ جان بوجھ کرراہول گاندھی کے دورے میں روکاٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔

شیئر: