گردن کی سیاہی کیسے دور کریں؟
سیاہ گردن خوبصورتی کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی گردن کی جلد بھی چہرے کی طرح صاف ستھری ہو تو ایک لیموں کا چھلکا آدھے کپ پانی میں ابال کر ٹھنڈا کر لیں۔اب اس میں چار کھانے کے چمچ بیسن یا اتنی ہی مقدار میں جو کا آٹا اور ایک چٹکی ہلدی ملا کر پیسٹ بنالیں۔اس سے گردن کا مساج کریں اور پانی سے دھونے کے بعد کسی کریم میں چند قطرے عرق گلاب ملا کر گردن پر لگائیں۔ ایک ہفتے تک یہ مساج کرنے سے گردن کی سیاہی دور ہوجائیگی اور جلد صاف ستھری اور نرم و ملائم ہوجائے گی۔