Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ملائیشن گراں پری : میکس ورسٹیپن کی اپ سیٹ فتح

کوالالمپور:ہالینڈ کے فارمولا ون ڈرائیور میکس ورسٹیپن نے ملائیشن گراں پری میں اپ سیٹ کرتے ہوئے چیمپیئن ڈرائیور لوئس ہملٹن کو شکست دے دی ایک اور معروف چیمپیئن سیبیٹیئن وٹل میں چوتھے نمبر پر رہے۔اس ریس کے دوران کسی کو ڈچ ڈرائیور کی کامیابی کی توقع نہیں تھی اور روایتی طور پر اسے ہملٹن اور وٹل کا مقابلہ تصور کیا جارہا تھا ۔سیپانگ کے فارمولا ون ٹریک پر ہونے والی یہ ریس 56لیپس پر مشتمل تھی۔ میکس ورسٹیپن نے آغاز ہی سے برتری حاصل کرلی تھی۔ انہوں نے چیمپیئن لوئس ہملٹن کے علاوہ شائقین کو بھی کو حیرت زدہ کرتے ہوئے آخر تک اپنی برتری قائم رکھی۔سیبیٹیئن وٹل بھی ریس میں بہت پیچھے رہ گئے تھے تاہم آخری مراحل میں وہ اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے آگے آنے میں کامیاب ہوئے لیکن چوتھی پوزیشن ہی حاصل کر پائے۔ریس کے بعد دونوں چیمپیئن ڈرائیورز نے میکس ورسٹیپن کو مبارکباد دیتے ہوئے اس کی کارکردگی کو سراہا۔

شیئر: