Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

عراقی کردستان میں بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار

بغداد…  عراقی کردستان میں  ریفرنڈم کے بعد بغداد حکومت نے کرد علاقے سے متصل بین الاقوامی سرحد کا کنٹرل سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔  عراقی حکومت  کی طرف سے کرد شہر اربیل  جانے والی تمام بین الاقوامی پروازوں  پر پابندی برقرار ہے۔بغداد حکومت نے کہا ہے کہ کرد حکومت نے اربیل اور سلیمانیہ ائیرپورٹ کا کنٹرول حوالے کیا تو ڈومیسٹک پروازوں کی اجازت دی جائیگی ۔کرد حکومت نے بغداد کے اس اقدام کوغیر قانونی قرار دیا ہے۔

شیئر: