Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

صومالیہ میں ترک فوج کا تربیتی کیمپ

انقرہ …       ترکی  نے صومالیہ   میں فوجی ٹریننگ کیمپ شروع کردیا ۔ترک چیف آف اسٹاف اور صومالی وزیر اعظم نے اس کا افتتاح کیا۔ ترکی صومالی  فوجیوں کو دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے  تربیت دے گا  ۔ صومالیہ کو شدت پسند گروپ الشباب کے جنگجوؤں کے حملوں کا سامنا ہے۔ یہ گروپ  2007 سے صومالیہ کی حکومت کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔ موغادیشو ایئرپورٹ کے قریب فوجی تربیتی مرکز میں ترکی کے200سے زائد فوجی صومالیہ کے 10  ہزار سیکیورٹی  اہلکاروں کو تربیت دیں گے۔ صومالیہ کے وزیر اعظم حسن علی خیری نے فوجی تربیتی مرکز شروع کرنے پر ترک حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شیئر: