Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

موبائل کی دکان چلانے والا غیر ملکی گرفتار

اضم ....مکہ مکرمہ ریجن کی اضم کمشنری کے ایک شہری نے موبائل کی اصلاح و مرمت اور فروخت کرنے والی ایک دکان چلانے والے عرب شہری کو گرفتار کرادیا۔ عرب شہری اپنی دکان پر کئی سعودیوں کو ملازم رکھے ہوئے تھا۔ سعودی قانون کے بموجب کوئی بھی غیر ملکی موبائل کی دکان کھولنے کا مجاز نہیں۔ مقامی شہری کا کہناہے کہ اس نے غیر ملکی کو خبردار کیا تھا کہ تمہاری دکان غیر قانونی ہے تاہم اس نے اس کے انتباہ کو نظر انداز کردیا تھا۔
 

شیئر: