لاہور... سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 2اکتوبر کو بھی نیب ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔ اہلیہ کی تیمار داری کے لئے 5اکتوبر کو لندن روانہ ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف 3اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) کی طرف سے دوبارہ صدر منتخب کئے جانے کے بعد 5اکتوبر کو لندن روانہ ہوں گے۔ اہلیہ کی تیمار داری کےلئے کچھ دن وہیں قیام کریں گے ۔نواز شریف اس دوران اپنی سیاسی مصروفیات جاری رکھیں گے۔ پارٹی رہنماوں سے ملاقاتوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔