Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

حرم شریف میں کوئی حادثہ نہیں ہوا ، میجر السلمی

مکہ مکرمہ..... حرم مکی الشریف میں ادارہ امن عامہ کے ترجمان میجر سامح السلمی کا کہنا ہے کہ حرم مکی شریف میں کوئی حادثہ نہیں ہوا ۔ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی تصویر جس میں حجر اسود کے قریب پھیلے ہوئے خون کو دکھایا گیا ہے پرانی تصویر ہے ۔ سوشل میڈیا پر پرانی تصویر کو پھیلا کر یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حادثہ ابھی ہوا ۔ السلمی کا کہنا ہے کہ یہ پرانی تصویر ہے جس میں ایک افریقی حاجی زخمی ہوا تھا جسے حرم سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا تھا ۔ 

شیئر: