راولپنڈی..پاکستان نے کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے عالمی برادری سے ہلاکتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہند کا جارحانہ طرز عمل علاقائی امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔ کنٹرول لائن پر شہری آباد ی پر فائرنگ عالمی برادری کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ انہوں نے کہا ہند کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات سے کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ ترجمان نے کہا کشمیر جنوبی ایشیا کا اہم مسئلہ ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔