Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 21 اگست ، 2025 | Thursday , August   21, 2025
جمعرات ، 21 اگست ، 2025 | Thursday , August   21, 2025

بلوچستان میں بارود سے لدی گاڑی پکڑی گئی

  راولپنڈی... بلوچستان میں بارود سے لدی گاڑی پکڑ ی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاع ملنے پر پشین کے شمالی علاقے طور شاہ میں کارروائی کر کے3 دہشت گردوں کو گرفتار لیا۔ انکے قبضے سے بارود سے لدی گاڑی برآمد ہوئی جسے دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جا نا تھا۔ترجمان نے بتایا کوئٹہ میں محرم کے جلوس میں تخریب کاری کا منصوبہ تھا جسے ناکام بناد یا گیا۔ و اضح رہے پنجاب رینجرز نے اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں انٹیلی جنس بنیاد پر سرچ آپریشن کے دوران 27 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کیا گیا تھا۔

شیئر: