Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

امریکہ پاکستان کو اہم ملک سمجھتا ہے،دفترخارجہ

  اسلام آباد...دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہاہے کہ امریکہ پاکستان کو خطے کا اہم ملک سمجھتا ہے۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کئی ممالک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم کی امریکی نائب صدر کے ساتھ ملاقات بہت اہم تھی دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کام کرناچاہتے ہیں۔نفیس زکریا نے کہاکہ افغانستان میں ہندوستانی سرگرمیوں کے دستاویزی ثبوت کے ساتھ امریکہ اور افغانستان کی حکومتوں کو آگاہ کیاگیاہے۔

شیئر: