Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

میانمار میں ہندوؤں کی اجتماعی قبروں سے متعلق رپورٹ کا نوٹس

    نئی دہلی۔۔۔۔۔۔میانمار میں ہندوؤں کی اجتماعی قبریں دریافت ہونے کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد بالآخر جمعہ کو پہلی مرتبہ حکومت ہند نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑی تاہم جائے وقوعہ پر 3 اکتوبر کو سفارتی اہلکاروں کے مجوزہ دورے میں ہندوستانی حکام کی شرکت کے حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔ وزارت خارجہ ترجمان رویش کمار نے صحافیوں سے کہا کہ میانمار میں ہندوؤں کی قبروں سے متعلق میڈیا کی رپورٹیں دیکھی ہیں۔ میانمار کی اسٹیٹ کونسلر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کا بھی بغور جائزہ لیا ہے۔ امید ہے مقامی حکام مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ متاثرین کے لواحقین کو ہر ممکن مدد دی جائیگی تاکہ ان میں سلامتی کا احساس پیدا ہو اور حالات معمول پر لوٹ آئیں۔

شیئر: