Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025

ممبئی اسٹیشن کا حادثہ مجرمانہ غفلت ہے ،تحقیقات کرائی جائے،کانگریس

    نئی دہلی۔۔۔۔۔۔۔کانگریس نے ممبئی کے ایلفسٹن ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کو ’مجرمانہ غفلت‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی عدالتی تحقیقات کی جا نی چاہئے ۔ کانگریس کے ترجمان اور کانگریس کے شعبہ خواتین کی صدر سشمتا دیو نے  پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس بریفنگ میں کہاکہ صرف چہرہ تبدیل کردینے سے ریلوے کے حالات نہیں تبدیل ہوجائیں گے۔ اس کیلئے نظام میں وسیع پیمانہ پر اصلاحات کرنا ہونگی۔ انہوں نے کہاکہ متعلقہ پل کی کمزور حالت کے بارے میں حکام کو معلوم تھا۔ ڈو یژنل ریلوے انتظامیہ نے اس کے بارے میں گزشتہ سال رپورٹ بھی دی تھی۔ یہ معاملہ اخبارات میں بھی آیا تھا۔ متعلقہ حکام نے پل کی مرمت کرنے یا اس پر بھیڑ بھاڑکم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی ۔

شیئر: