لاہور ...سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 20کروڑ عوام کے جنگ لڑ رہا ہوں۔آخر جیت جمہوریت کی ہی ہوگی ۔سازش کرنے والے جلد بے نقاب ہونگے ۔ اگر ووٹ کا تقدس بحال ہوگیا تو ہم سب کامیاب ہوجا ئیں گے۔ پوری قوم بیگم کلثوم کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرے۔ جمعہ کو سابق وزیر اعظم نے لاہور کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی جہاں پر نماز کے بعد کارکنوں سے گھل مل گئے۔ ان کے شکوے شکایت سنی اورہنستے مسکراتے ہوئے انہیں گلے لگا کر ان کی مشکلات فوری طور پر حل کرنے کے یقین دہانی کرائی۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتی ہے۔ قوم کی حقوق کے جنگ لڑتا رہوں گا۔ انہوںنے کہا کہ اگر ووٹ کا تقدس بحال ہوجائے تو ہم سب کامیاب ہوجائیں گے۔ بہت جلد سازش کرنے والے بے نقاب ہوجائیں گئے۔ ایک سوال پر نواز شریف نے کہا کہ تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں امن قائم ہوا ہے ۔ دہشت گردی کے خاتمے سے ہی ملک میں خوشحالی آئے گی۔ نواز شریف نے اپنی اہلیہ بیگم کلثوم کی جلد صحت یابی کے لئے بھی قوم سے دعا کی اپیل کی ۔