اچھے خاصے بالوں کیساتھ پیدا ہونیوالی بچی
لندن.... بال یقینی طور پر خوبصورتی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں اور اگر بال لڑکیوں کے ہوں تو وہ اور بھی اہم ہوتے ہیں۔ تاہم پیدائش کے بعد بچوں کے سر پرکچھ ہلکے پھلکے بال ضرور نظر آتے ہیں جو وقت کے ساتھ بڑھتے ہیںاوربچے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں مگر فارن ورتھ کے علاقے میں رہنے والے ایک جوڑے کے یہاں پیدا ہونے والی بچی پکسی روز اس اعتبار سے منفرد ہے کہ پیدائش طور پر ہی اسکے بال اچھے خاصے تھے اور یہ اتنے ہی عجیب و غریب نظرآتے تھے کہ جب وہ 12ہفتے کی ہوئی تو اسے 4جولائی 2017ء کو میڈیا کے سامنے پیش کیاگیا اور دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ والدین کا کہناہے کہ وہ بچی کے بالوں پر کوئی خاص توجہ نہیں دیتے مگر یہ قدرتی طور پر ہورہا ہے۔ مگر بچی کے گھنے بالوں نے نہ صرف انہیں مقبول بنادیا ہے اور جدھر سے گزرتے ہیں لوگ ان کی بچی کو دیکھتے اور پیارکرتے ہیں۔ یہ بات یقینی طور پر خوشی کا باعث ہے۔