جعلسازوں کا غیر ملکی گروہ گرفتار
ریاض۔۔۔۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے بین الاقوامی مار کے دیسی بیٹریوں پر چسپاں کرنیوالے غیر ملکی کارکنان کو گرفتا ر کرادیا۔ ان کے قبضے سے ہزاروں جعلی اشیاء برآمد کرلی گئیں۔ جعلسازی کے آلات بھی ضبط کرلئے گئے۔وزارت تجارت نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وزارت کے انسپکٹرز نے سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے تعاون سے ریاض کے گودام پر چھاپہ مارا تھا جہاں غیر ملکی کارکن دیسی بیٹریوں پر بین الاقوامی مارکے چسپاں کررہے تھے اور پرنٹرز کیلئے نقلی کارٹج بھر رہے تھے ۔وزارت نے قانونی کارروائی کیلئے گودام کے مالک کو طلب کرلیا۔