قطری حکام 2رخی پالیسی پر عمل پیرا
ریاض۔۔۔۔ایوان شاہی کے مشیر سعودا لقحطانی نے توجہ دلائی ہے کہ قطری حکام ہمسایو ں کے داخلی امور میں مداخلت اور دہشتگردی کی حمایت بند کرنے کے بجائے حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرنے ،قطری عوام کی شہریت ضبط کرنے اور غیر ملکیوں کو قطری شہریت سے نوازنے میں لگے ہوئے ہیں۔القحطانی نے کہا کہ قطر کے غیور عوام ماضی میں بھی سعودی قائدین اور عوام کی آنکھوں کا تارا تھے، آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔ القحطانی نے واضح کیا کہ قطری حکام تضادات کا شکار ہیں ۔ ایک طرف تو وہ پاک دامنی اور اعتبار و وقار جیسے اقدار پامال کررہے ہیں اور دوسری جانب صالح انسانوں جیسی تصویر دنیا بھر کے سامنے پیش کرنے کیلئے اخلاقیات پر تقریریں کررہے ہیں۔