Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

سعودی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کرینگے،شاہد خاقان

  اسلام آباد...وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے نئے سعودی سفیرنواف سعید المالکی نے ملاقات کی ۔ باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم نے نئے سعودی سفیرکوعہدہ سنبھالنے پرمبارکباددی ۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے قریبی تعلقات ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتاہے ۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں ۔توانائی اورزرعی شعبے میں سعودی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔وژن 2030کے تحت سعودی عرب کی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کریںگے ۔انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک عالمی اورعلاقائی امورپریکساں موقف رکھتے ہیں ۔اسی موقع پروزیراعظم شاہدخاقان نے سعودی عرب کے شاہ سلمان اورسعودی عوام کے لئے نیک خواہشات کاپیغام بھجوایا۔ سعودی سفیرنے وزیراعظم کوپاکستان میں توانائی اورزرعی میدان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ۔
 

شیئر: