Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

میانمار کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ

 لندن ...انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ میانمار کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے ۔ ایمنسٹی نے پابندی کا مطالبہ میانمار کی طرف سے جاری تشدد کو روکنے پر ناکامی پر کیا ہے جس کے باعث گزشتہ ایک ماہ کے دوران روہنگیا مسلمانوں کی قریب نصف ملین تعداد ہمسایہ ملک بنگلہ دیش نقل مکانی پر مجبور ہوئی۔ سلامتی کونسل روہنگیا بحران کے حوالے سے آج جمعرات کو اپنا پہلا اوپن سیشن کرے گی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل روہنگیا کے خلاف جاری میانمار کی فوج کے آپریشن کو روہنگیا کی نسل کشی قرار دے چکے ہیں۔

شیئر: