سابق تھائی وزیر اعظم کو 5 سال قید ،حامیوں کے مظاہرے
جمعرات 28 ستمبر 2017 3:00
بینکاک ...تھائی لینڈ کی عدالت نے برطرف وزیر اعظم شیناوترا کو ان کی غیر موجودگی میں 5 سال قید کی سزا سنادی۔ شینا و ترا گزشتہ ماہ عدالت میں پیش ہونے کے بجائے ملک سے فرار ہوگئی تھیں۔ ان کے بارے میں کسی کو علم نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔ بعض حلقے دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ کمبوڈیا میں ہیں جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ وہ لندن میں رہائش پذیر ہیں۔سیاسی جرائم کی ا علیٰ عدالت کے مطابق شیناواترا چاول کے کاشتکاروں کو حکومتی رعایت دینے کے معاملے میں بد انتظامی اور بدعنوانی کی مرتکب ہوئی تھیں۔ریاست کو7ارب یورو کے برابر کا نقصان اٹھاناپڑا تھا۔شیناواترا نے بدعنوانی کے الزامات مسترد کرتی ہیں۔فیصلے کے وقت سابق تھائی وزیر اعظم کے حامیوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بیگناہ ہیں۔ سزا کیخلاف مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔شیناوترا 2011 میں تھائی لینڈ کی وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔2014 میں فوجی جنرلوں نے انہیں اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔چاول پر سبسڈی کی اسکیم وہ فلیگ شپ پالیسی تھی جس نے شیناوترا کی فیو تھائی پارٹی کو انتخابات میں کامیابی میں مدد کی۔اس اسکیم کے تحت حکومت چاول اگانے والے کسانوں کو مارکیٹ کی قیمتوں سے 50 فیصد زائد ادا کرتی تھی۔