Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مڈ ڈے میل کے 100کروڑ روپے بلڈر کے کھاتے میں منتقل

رانچی۔۔۔۔جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی کے دھروا میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی شاخ سے 100کروڑ روپے کی سرکاری رقم سنجے تیواری نامی بلڈر کے کھاتے میں منتقل کرنے کے معاملے میں بینک ملازم کے کردار پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق معاملہ سامنے آنے کے بعد بینک کی جانب سے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی)کو اس کی تفتیش کیلئے خط ارسال کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ معاملہ 25کروڑ روپے سے زیادہ ہونے سے بیورو کے مقامی دفتر نے اس کی اطلاع کولکتہ آفس کو دی۔ دوسری جانب جھارکھنڈ حکومت کے ذریعے مڈ ڈے میل کی مد میں 100کروڑ روپے کی رقم بلڈر کے کھاتے میں اچانک ٹرانسفر ہوجانا باعث تشویش ہے۔ اگر اس میں بلڈر کا کوئی کردار نہیں تو اتنی بڑی رقم اچانک کھاتے میں آنے پر اسے بینک کو مطلع کرنا چاہئے تھا۔

شیئر: