Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد 4لاکھ80ہزار ہوگئی

 نیو یارک ... بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد بڑھ کر4لاکھ80 ہزار تک پہنچ گئی ۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اب بھی روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں روہنگیا مہاجرین بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں۔ ریاست راکھین میں میانمار کی سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے باعث پچھلے2 دن میں45  ہزار سے زائد روہنگیا مسلمانوں نے نقل مکانی کی ہے۔ کیمپوں میں سہولتوں کے فقدان کے باعث صورتحال ابتر ہے۔  عالمی دارے نے  روہنگیا  پناہ گزینوں کیلئے مزید امداد کی اپیل بھی کی ہے۔ بین الاقوامی اداروں کے مطابق میانمار میں روہنگیا اقلیت کو ’نسل کشی‘ کا سامنا ہے۔

شیئر: