اسلام آباد... تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کے معاملے پر اختلافات کا شکار ہوگئی۔ اس فیصلے پر بعض ارکان ِقومی اسمبلی نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ شاہ محمود کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کو اپوزیشن لیڈربنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم شاہ محمود کی ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات میں انہیں اپوزیشن لیڈر بنانے کا تاثردیا گیا ۔ذرائع نے دعوی کیا کہ شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر پارٹی میں دراڑیں پڑ گئیں۔ مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین بھی ناراض ارکان کے موقف کی حمایت کررہے ہیںہیں۔ذرائع کے مطابق عمران نے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔