Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

شمالی کوریا کے بینکوں پر امریکی پابندیاں عائد

 واشنگٹن ... امریکہ نے شمالی کوریا پر دبائو بڑھانے کیلئے 8 بینکوں اور 26شخصیات پر پابندیاں لگادیں ۔ وزارت خزانہ  کے ایک بیان  میں کہا گیا کہ چین ، متحدہ عرب امارات ،لیبیا  اور روس میں شمالی کورین بینکوں کے نمائندوں پر پاپندیاں لگی ہیں۔ امریکہ میں ان کے اثاثے منجمد کرد ئیے  جائیں گے۔ دریں اثناء  امریکی سیکریٹری دفاع  جیمز میٹس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نیوکلیئر تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے۔ نئی دہلی میں ہندوستانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے   کہا کہ ہمارے پاس یہ صلاحیت موجود ہے کہ شمالی کوریا کے انتہائی سنگین خطرات کا مقابلہ کر سکیں لیکن اس معاملے کو اپنے سفیروں کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

شیئر: