Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025

اسپین میں برہم بیل نے ایک شخص کو ہلاک کردیا

میڈرڈ.... اسپین کے مشہور اور مقبول کھیل بل فائٹنگ کے دور ان اکثر چھوٹے موٹے واقعات پیش آتے ہیں۔ ایسا ہی واقعہ کوکول نامی شہر میں ہونے والی ایک بل ریس کے دوران پیش آیا۔جہاں ایک شخص تماشا دیکھنے کیلئے کھڑا تھا تاہم جس علاقے تک وہ لوگوں کا پیچھا کرتا ہوا پہنچا تھا وہاں سے نکلنے کا راستہ اسے نظر نہیں آیا تو بیل قابوسے باہر ہوگیا اور اس نے ا یک 46سالہ مقامی شخص کو اپنے سینگو ں پر رکھ کر بری طرح زخمی کردیا جو بعدمیں چل بسا۔ مرنے والے شخص کا نام امیڈو بتایا گیا ہے۔ واضح ہو کہ یہ علاقہ مشرقی اسپین کے ویلنسیا صوبے میں ہے۔ اس سلسلے میں ایک تماشائی کی اتاری ہوئی وڈیو فوٹیج جاری ہوئی ہے جسے لوگ دیکھ کر حیران و پریشان ہورہے ہیں۔

شیئر: