نیویارک...وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہند افغانستان کے ذریعے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے۔ دہشت گردوں کی دراندازی روکنے کیلئے پاک افغان سرحد پر موثر بارڈر مینجمنٹ ناگزیر ہے۔نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندمیں 66 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں ہیں ۔نریندر مودی اب تک گجرات سے باہر نہیں نکل سکے۔ افغانستان میں امن و سلامتی کی ذ مہ داری پاکستان پر ڈالی نہیں جاسکتی اور نہ اسلام آباد،کابل میں قیام امن کا ضامن ہے۔ کئی افغان رہنما اپنے مفادات کے لئے جوں کی توں رکھنے کے حامی ہیں۔ انہوں نے پھر کہا کہ جنگ سے افغانستان میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ مغربی ملکوں اور روس کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات قائم ہیں۔