Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

نواز شریف دلچسپ کھیل کھیل رہے ہیں، اعتزاز

اسلام آباد... پیپلزپارٹی کے رہنماءسینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف بڑا دلچسپ کھیل کھیل رہے ہیں۔ نواز شریف ہوا میں مکے چلا کر یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ مجھے مارا جارہا ہے۔ جو عناصر نواز شریف کے خلاف سازش کررہے ہیں ان کے نام کیوں نہیں لیتے۔ منگل کو نواز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 90 ءکے الیکشن میں پیسے لے کر دھاندلی کرائی۔ ماضی میں بے نظیر بھٹو کو سزا، جائیداد ضبطی کا حکم سپریم کورٹ نے نواز شریف کے دباﺅ میں آکر دیا چونکہ نواز شریف نے ہی سپریم کورٹ پر حملہ کرایا تھا ۔ سپریم کورٹ پر حملے کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کے تین ایم پی ایز کو سزائیں بھی مل چکی ہیں۔ ہر مرتبہ نواز شریف سے متعلق عدالتوں کا رویہ نرم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین ظفر حجازی سے ریکارڈ میں ٹمپرنگ نواز شریف کی ہدایت پر ہی کی ہے۔ ظفر حجازی کے کیس کا حکم آیا تو نواز شریف کو کچھ نہیں کہا گیا ۔ ظفر حجازی کے کیس میں نواز شریف کو شامل تفتیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت مسلم لیگ ن کی ہی ہے اور تمام ادارے بھی ان کے ماتحت ہیں۔ پھر بھی مسلم لیگ (ن) والے حکومت میں رہتے ہوئے بھی اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں ۔ 

 

شیئر: