Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

پاکستانی ہاکی ٹیم آسٹریلیا جائیگی

میلبورن:آسٹریلین ہاکی فیڈریشن ہاکی آسٹریلیا 5سے 12 نومبر تک انٹرنیشنل فیسٹیول آف ہاکی کا انعقاد کر رہی ہے۔اس فیسٹیول کے تحت ہو نے والے ٹورنامنٹ میچز 2شہروں میلبورن اور بینڈیگو میں کھیلے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ فیسٹیول میں ویمنز ٹیموں کا ٹورنامنٹ بھی ہو گا ۔ہالینڈ اور امریکہ کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔شیڈول کے مطابق آسٹریلیا، پاکستان، جاپان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹائٹل کےلئے مدمقابل ہوں گی۔پاکستان ہاکی ٹیم 8 نومبر کو آسٹریلیا ، 9 نومبر کو جاپان جبکہ 11 نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی۔گولڈ اور براونز میڈل کےلئے میچز 12 نومبر کو ہوں گے۔

شیئر: