Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

خدارا فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں،گلالئی

اسلام آباد... تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی طرف سے فوج کو بدنام کرنے کی مہم افسوسناک ہے۔ پاکستان میں صرف ایک ادارہ منظم ہے اورصحیح کام کر رہا ہے اور وہ فوج ہے ۔خدار ا ا سے سیاست میں مت گھسیٹیں۔ اس سے ملک کی بدنامی ہو گی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سے سوال کرتی ہوں کہ فوج تو اپنا کام کر رہی ہے۔ حکومت اپنا کام کیوں نہیں کرتی؟ فاٹا اصلاحات بل اگست 2016ءمیں اسمبلی میں پیش ہوا تھا آج تک اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا؟ حکومت فاٹا کو کے پی میں کیوں ضم نہیں کر رہی؟انہوں نے الزام لگایا کہ فاٹا کیلئے مختص پیسے کرپٹ بیوروکریٹس کھا گئے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کچھ سیاستدان دن کے12 بجے جاگتے ہیں۔ ایک کلو میٹر بھی پیدل نہیں چل سکتے ۔ اگر ان کی اسمبلی میں حاضریا ں دیکھیں تو وہ بھی نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ ان کی گڈگورننس کا حال بھی سب کے سامنے ہے ۔

 

شیئر: