آئندہ 2دنوں میں منظر عام پر آسکتی ہے ہنی پریت
نئی دہلی۔ ۔۔۔ڈیرہ سچا سودہ کے سربراہ گرمیت کے جیل جانے کے بعد سے ہی ہریانہ پولیس ملک بھر میں ہنی پریت کی تلاش میں سرگرداں تھی۔ اب ہنی پریت نے اپنے وکیل کے ذریعے پولیس کی گرفتاری سے بچنے کیلئے دہلی ہائیکورٹ سے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دی ہے جس پر سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ہنی نے اپنے وکیل کے ذریعے دائر درخواست میں پہلی مرتبہ الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ گرمیت کی بیٹی ہیں۔ہنی پریت کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ 3ہفتے کیلئے قبل از گرفتاری ضمانت دی جائے۔
جج :۔۔۔ ہنی کو گرفتاری سے قبل ضمانت کی ضرورت کیوں پڑگئی۔ وہ سامنے کیوں نہیں آرہی ۔
*وکیل :۔۔۔ اس کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔
*جج:۔۔۔ اگرایسا ہے تو دہلی ہائیکورٹ میں خود کو حوالے کردے ہم اسے تحفظ فراہم کرینگے۔
*وکیل:۔۔۔ دہلی میں ہنی کو پولیس گرفتار کرسکتی ہے ۔
* جج :۔۔۔اگر اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو پھر خود کو حوالے کیوں نہیں کررہی؟
*وکیل :۔۔۔ ہنی پریت پرسوں سامنے آنے کیلئے تیار ہے۔
*جج :۔۔۔۔ ٹھیک ہے تب تک کیلئے فیصلہ محفوظ رکھا جاتا ہے ۔
*عدالت میں موجود ہنی کے وکیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہنی پریت پرسوں سب کے سامنے آنے کیلئے تیار ہے ۔ یاد رہے کہ پولیس پچھلےایک ماہ سے ہنی پریت کی تلاش میںہریانہ ، دہلی اور نیپال میں دردر کی خاک چھان رہی تھی تاہم اب وہ 2دن بعد دنیا کے سامنے آسکتی ہے۔