Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

میانمارمیں دہشت گردی ہورہی ہے، اردوگان

 انقرہ ...ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل وعام پر سیکیورٹی فورسز کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کی اقلیت کے خلاف 'بدھ مت دہشت گردی' کو ہوا دے رہے ہیں۔ینگون حکومت  ریاست راکھین  میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی ذمہ دارہے۔انہوں نے کہا کہ بدھ مت کے پیروکار ہمیشہ سے امن کے پیامبر کے طور پر پیش آتے ہیں۔اس وقت میانمار میں دہشت گردی  ہورہی ہے۔ دنیا 'اسلامی دہشتگردی' کی فوری مذمت کرتی ہے لیکن کرسچن دہشت گردی یہودی دہشت گردی اور بدھ مت دہشت گردی پر خاموش ہوجاتی ہے۔

شیئر: