بی ایچ یو کی طالبات پر لاٹھی چارج کی مذمت
نئی دہلی۔۔۔۔سوشلسٹ پارٹی آف انڈیا یوجن سبھا نے بنارس ہندویونیورسٹی میں لڑکیوں پر لاٹھی چارج کی مذمت کی۔ نیرج کمار صدر ، وندنے پانڈے جنرل سیکریٹری سوشلسٹ یوجن نے مطالبہ کیا کہ بی ایچ یو وائس چانسلر گریش چندر ترپاٹھی کو فوری طور پر برخواست کیا جائے۔ یونیورسٹی کے گیٹ پرچھیڑ خانی کیخلاف دھرنے پر بیٹھی طالبات کا مطالبہ تھا کہ وائس چانسلر موقع پر آکران کے مسائل کو سنیں اور حل تلاش کریں جس پران کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے لاٹھی چارج کیا گیا۔طالبات کا مطالبہ ہے کہ کیمپس میں 24گھنٹے سیکیورٹی تعینات کی جائے۔ہوسٹل جانے والے راستوں پر روشنی کاانتظام ، کیمپس میں خواتین سیکیورٹی اہلکارکی تعیناتی اور کیمپس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں۔