Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

سعودی آرامکو کے کئی ملازمین مستعفی

ظہران ۔۔۔سعودی آرامکو کے بہت سارے ملازمین نے حالیہ ایام میں استعفے پیش کردیئے۔ ان میں کمپنی کے اعلیٰ عہدیدارشامل ہیں۔ الحیاۃ اخبار کے مطابق اسے کمپنی کے باقاعدہ ذرائع سے استعفے دینے والوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔حالیہ دنوں میں یہ خبریں تواتر سے سامنے آئیں کہ آرامکو اور اس سے منسلک کمپنیاں تنخواہوں کے اسکیل میں تبدیلیاں کررہی ہیں۔اس کے تحت الاؤنس اور ترغیبات میں ردوبدل کیا جارہا ہے۔ یہ صورتحال دیکھ کر ملازم مستعفی ہورہے ہیں۔ ایک افواہ یہ بھی اڑ گئی تھی کہ کمپنی کے پرسنل امور کے ڈائریکٹر اور افرادی قوت کے شعبے کے ایگزیکٹیو منیجر نے قبل از وقت ریٹائر منٹ کی درخواست دیدی ہے۔ انہوں نے یہ درخواست وزیر توانائی وصنعت و معدنیات و سربراہ آرامکو خالد الفالح ( سابق سربراہ) سے ملاقات کے بعد دی۔انہوں نے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کے ذریعے بجٹ کم کرنے کی ہدایت دی تھی جسے کمپنی کے عہدیداروںنے مسترد کردیا البتہ آرامکو نے اس خبر کی تردید جاری کی ہے۔

شیئر: