Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025

یہ جمہوریت نہیں، مافیا راج ہے ،عمران خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نواز شریف کو دئیے جانے والے سرکاری پروٹوکول کو بھی شرمناک قرار دیا ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ٹیکس چوری، جعل سازی اور منی لانڈرنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہے ہیں۔ سرکاری اداروں کی جانب سے اس طرح کے روئیے کا معاشرے میں انتہائی منفی پیغام جاتا ہے کہ طاقتور جس طرح چاہے قانون پامال کرے اسے کوئی نہیں پوچھے گا۔یہ واضح طور پر مافیا راج ہے۔اسے کسی طور جمہوریت قرار نہیں دیا جاسکتا۔دریں اثنا ءعمران خان نے آئی بی کے سربراہ سے فوری طور پر استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی بی چیف 4 لندن میں کیا کر رہے تھے؟۔ کیا نواز شریف سے ملنے گئے تھے۔ وہ سرکاری ملازم ہیں، ان کا کام ریاست کی خدمت ہے ، شریف خاندان کی نہیں؟عمران خان نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو 'قابو' کرنے کے لئے آئی بی کے سربراہ کی نواز شریف سے معاونت پر تشویش ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مافیا نے کیسے قانون پامال کرتے ہوئے ریاستی اداروں کا ستیاناس کردیا ۔
 

 

شیئر: