دنیا سے بے خبر ننھی بچی وڈیو گیم کھیلنے میں مگن
لندن ..... یہاں ایک ایسی ننھی بچی کے بارے میں وڈیو جاری ہوئی ہے جس میں اسے’’ گیم بوائے‘‘ نامی وڈیو گیم کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وڈیودیکھنے سے ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے کسی خاص کردار کو تلاش کررہی تھی او ربار بار گیم سیٹ کی اسکرین پر انگلیاں رکھ کر تصویر کو آگے پیچھے کرتی رہی مگر مطلوبہ مقاصد کے حصول میں ناکام رہی تاہم جس لگن اور یکسوئی کے ساتھ ننھی بچی گیم کھیل رہی تھی ایسا استغراق اتنی عمر کے بچوں میں نظرآنا حیرت انگیز ہے۔ وہ جس گیم سیٹ سے کھیل رہی تھی وہ تصویر دکھاتا ہے۔ اور اسے نینٹینڈو کمپنی نے تیار کیا ہے او راسے گیم بوائے کلر کانام دیا گیاہے۔ بچی کو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ خود ہی اس سے قبل اسمارٹ فون یا لیپ ٹاپ پر ایسے گیم کھیلتی رہی ہے اور وہ انہی دونوں الیکٹرانک سیٹس کی تمام خوبیاں اپنے چھوٹے سے سیٹ میں تلاش کررہی تھی۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس بچی کی کوئی مدد کی گئی یا نہیں۔