Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

نوازشریف احتساب عدالت میں پیش،فرد جرم عائد ہو گی

  اسلام آباد...سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ 2 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ شریف فیملی کے خلاف دائر3 احتساب ریفرنسوں کی نقول حوالے کی گئیں۔آئندہ سماعت پرنوازشریف پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے نواز شریف کے بچوں حسن، حسین اور مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 2 اکتوبر کو پیش ہونے اور 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ سابق وزیراعظم نے عدالت کو بتایا کہ ان کی اہلیہ کی طبیعت ٹھیک نہیں۔جس پر احتساب عدالت نے کہا کہ آپ جاسکتے ہیں ۔دوران سماعت سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی۔ عدالت سے استدعا کی کہ ان کی اہلیہ لندن میں زیرعلاج ہیں ،حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ نیب پراسیکیوٹر نے مخالفت کی۔ عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی۔ سابق وزیراعظم کی احتساب عدالت میں پیشی پر سیکیورٹی سخت تھی۔
 

 

شیئر: