Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

قنفذہ میں ٹریفک حادثہ، 4افراد ہلاک

قنفذہ ....جدہ سے الساحل روڈ پر سفر کرنے والی گاڑی النشیری پٹرول اسٹیشن اور الاحسبہ کے درمیان الٹ گئی۔ اسکی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور اس میں موجود 4افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔ طائف میں ہلال احمر کے ترجمان شادی الثبیتی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہمیں حادثہ کی اطلاع ملی تھی، فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچے۔ معائنے سے پتہ چلا کہ حادثے سے متاثرہ گاڑی کے چاروں مسافر نذر آتش ہوگئے۔
 

شیئر: