Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دنیا کی فربہ ترین مصری خاتون انتقال کرگئیں

ابوظبی: دنیا کی فربہ ترین مصری خاتون ایمان عبد العاطی کا امارات میں انتقال ہوگیا۔ امارات کے برجیل اسپتال کی انتظامیہ کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق 37سال ایمان کو دل اور گردوں کے مسائل کا سامنا تھا۔ ایمان کی وفات کی وجہ غیر معروف مرض ہے۔ ہم ایمان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ایمان عبد العاطی ایک عرصہ تک ہندوستان میں زیر علاج رہیں جہاں ان کا وزن کم کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ایمان کے اہل خانہ کا معالج اور اسپتال انتظامیہ کے ساتھ اختلاف ہوگیا جس کے بعد انہیں ابوظبی کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا۔
 
 

شیئر: