Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

خواتین کے لئے خوبصورت اسمارٹ واچ

اسکاجن کمپنی کی جانب سے خواتین کے لئے خوبصورت اسمارٹ واچ پیش کی گئی ہے۔واچ کا نام سگنیچر ٹی بار ہائبرڈ اسمارٹ واچ ہے گو کہ یہ واچ سائز میں دیگر اسمارٹ واچز کی نسبت کافی چھوٹی ہے لیکن اس میں ہائبرڈ اسمارٹ واچ کے تمام فیچرز موجود ہیں۔ واچ میں نوٹیفکیشن ، اسٹینڈرد بیٹری اور سلیپ اینڈ گولز ٹریکنگ دی گئی ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ اسمارٹ فون کنٹرول فنکشن بھی شامل ہیں جن میں موبائل گم ہونے کی صورت میں اس پر کال کرنے ، میوزک کنٹرول کرنے اور فوٹو کو اسنیپ کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔واچ کو 4 رنگوں میں پیش کیا گیا ہے جن میں بلیک ، روز گولڈ ، سلور اور گرے شامل ہیں۔واچ کی قیمت 175 ڈالر ہے اور اسے اسکاجن کی ویب سائٹ سے آرڈر کیا جا سکتا ہے۔
 
 

شیئر: