ریاست راکھین میں اجتماعی قبر دریافت
ینگون...میانمار کی ریاست راکھین میں اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔ میانمار کی فوج نے بتایاکہ اس قبر سے 28 افرادکی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ان افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ خواتین اور بچے شامل ہیں۔ فوج کے سربراہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری اراکان روہنگیا سالویشن آرمی پر عائد کی ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ مرنیو الے غیرمسلم تھے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ دریں اثناء بنگلہ دیش نقل مکانی کرنے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 4لاکھ30ہزار سے تجاوز کرگئی۔