Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

خاتون کی ٹرین کے آگے کود کر خود کشی

دیوبند۔۔۔۔نامعلوم خاتون کے ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کرنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ ٹرین کے گارڈ اور موقع سے گزررہے مسافروں کی اطلاع پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور لاش کا پنچنامہ کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق دوپہر کو سہارنپور سے دہلی جارہی پسنجر ٹرین بھائیلہ پھاٹک پرپہنچی ہی تھی کہ نامعلوم خاتون نے ٹرین کے آگے کود کر جان دیدی۔ ٹرین کے گارڈ نےدیوبند ریلوے اسٹیشن  پہنچنے پر حادثہ کی اطلاع اسٹیشن انچارج اور پولیس کو دی ۔ شناخت نہ ہونے پر پولیس نے پنچنامہ بھر کر لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجدیا۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ خاتون کی شناخت کیلئے تفتیش  اور خود کشی کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شیئر: