Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 29 اکتوبر ، 2025 | Wednesday , October   29, 2025
بدھ ، 29 اکتوبر ، 2025 | Wednesday , October   29, 2025

برطانوی محکمہ صحت کے عجیب و غریب اشتہارات سامنے آگئے

لندن ..... آپ کو شاید یقین نہ آئے مگر سگریٹ کا کاروبار دنیا بھر میں اتنا بڑا ہوچکا ہے کہ جہاں دنیا کو تمباکو کی لت سے بچانے کی تراکیب ہورہی ہیں او رسگریٹ کے پیکٹوں پر انتباہی نوٹ بھی موجود رہتا ہے کہ اسے نہ پئیں سرطان ہوسکتا ہے مگر تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ٹی وی پر ایسے اشتہار ات آنے لگے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ای سگریٹ اتنا نقصان د ہ نہیں ہوتا جتنا سمجھا جاتا ہے جبکہ یہ بات طے شدہ ہے کہ تمباکو نوشی سے امراض قلب پیدا ہوتے ہیں۔ اشتہارات میں ای سگریٹ کے استعمال کے نئے طریقے بھی بتائے گئے ہیں اور حفاظتی تراکیب بھی درج ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ٹی وی پر دکھائے جانے والے ان اشتہارات کی رقم برطانیہ کا محکمہ صحت عامہ ادا کررہا ہے۔ سگریٹ اور اسی قسم کی دیگر چیزوں کی راشن بندی کے نگراں ادارے نائس نے نئے ٹی وی اشتہار پر برہمی ظاہر کی ہے او رکہا ہے کہ ان سگریٹو ں کو محفوظ قرار دینا درست نہیں ہوگا۔

شیئر: