Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ،آج عدالت میں پیش ہونگے

اسلام آباد... وزیر خزانہ اسحاق ڈار اتوار کی شب لندن سے وطن واپس پہنچ گئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ خصوصی طیارے سے واپس آئے ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اسحاق ڈار پیر کو احتساب عدالت میں پیش ہونگے ۔ آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ریفرنس میں احتساب عدالت نے 19ستمبر کو عدم پیشی پر ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے۔ وزیر خزانہ کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے اور شخصی ضمانت کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے قرار دیا تھا کہ آئندہ سماعت پر اگر وزیر خزانہ پیش نہ ہوئے تو پھر عدالت ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرے گی۔

 

شیئر: