لندن ... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اتوار کی رات پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے پاکستان کے لئے روانہ ہونگے ۔ پیر کی صبح لندن سے اسلام آباد پہنچیں گے ۔ نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی رہنماوں سے مشاورت، وزیراعظم شاہد خاقان اور وزیر اعلی شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم آئندہ پیشی پر احتساب عدالت میں بھی پیش ہونگے ۔