ترکی میں چھاپے،36مشتبہ افراد گرفتار
انقرہ ... ترک پولیس نے داعش کے ساتھ وابستگی کے شبے میں36 افراد کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق ان میں سے31 مشتبہ افراد غیر ملکی ہیں۔ داعش کے ساتھ وابستگی کے شبے میں گرفتار 5 افراد انسداد دہشت گردی فورس کو مطلوب بھی تھے۔ انقرہ حکومت ملک بھر میں مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔اب تک ایسے ہزاروں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔