افغانستان میں طالبان کا حملہ،5اہلکار ہلاک
کابل ... افغانستان کے مغربی صوبے غزنی میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ پولیس چیف جنرل محمد زمان نے بتایا کہ 100 سے زائد طالبان جنگجوؤں نے بیک وقت دشتِ قرہ باغ میں پولیس کی3 چوکیوں پر حملہ کیا۔ ایک پولیس چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔پولیس حکام نے جھڑپ میں متعدد طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا جب افغان حکومت نے 20 ہزار عام شہریوں کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔