Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

لندن میں تیزاب حملے میں 6 افراد زخمی

 لندن ...   مشرقی لندن  میں ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر کے قریب حملہ آوروں کے ایک گروہ نے  خریداروں اور راہگیروں پر تیزاب سے حملہ کیا  ہے۔ حملہ آوروں نے خطرناک قسم کا اسپرے کیا جس  سے  6 افراد زخمی ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر عوام کو ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس نے تیزاب حملے کی تصدیق کرتے ہوئے متاثرہ علاقے سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے شاپنگ سینٹر  اور قریبی علاقے کا محاصرہ کرلیا ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی لندن میں شہریوں پر تیزاب سے حملے کے واقعات  پیش آ چکے ہیں۔

شیئر: