قبائلی علاقے میں فروغ تعلیم کے لئے فنڈجاری
اسلام آباد...وفاقی حکومت نے فاٹا میں تعلیم کے فروغ کے لئے ساڑھے تین ارب روپے جاری کردئیے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تمام قبائلی ایجنسیوں میں تعلیم کے شعبے کے 59 منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ ان منصوبوں میں قبائلی نوجوانوں کی تربیت کے لئے مختلف شعبوں میں فنی تعلیم کے نئے اداروں کی تعمیر شامل ہے۔ذرائع نے بتایا کہ قبائلی طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کے لئے پرائمری ،مڈل اور ہائی ا سکولوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔