Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ایپل کی جانب سے رینٹڈ مووی دیکھنے کے وقت میں اضافہ

ایپل نے اپنے صارفین کے لئے رینٹڈ موویز دیکھنے کے وقت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب صارفین کسی بھی مووی کو رینٹ کرانے کے بعد اگلے 48 گھنٹے تک دیکھ سکیں گے۔اس سے پہلے یہ وقت 24 گھنٹے تھا۔ رینٹڈ مواد کو خریدنے کے بعد 30 دن کی مدت اسے دیکھنے لے لئے دی جائے گی لیکن ایک بار پلے بٹن دباتے ہی 48 گھنٹے کا دورانیہ کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ ان 48 گھنٹوں میں صارفین چاہیں تو کئی بار بھی مووی دیکھ سکتے ہیں۔ ان موویز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت نہیں دی گئی ۔ ایپل کی جانب سے وقت میں یہ اضافہ ایپل 4 کے ٹی وی کی ریلیز کے ساتھ دیا گیا ہے۔
 
 

شیئر: