Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

عوام نے میرے موقف کی تائید کی،نواز شریف

لندن... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان سے مشاورت ہوتی رہتی ہے اور آئندہ بھی ہو گی۔ لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن واپسی اور نئے چیئرمین نیب کی تقرر کے حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ضمنی الیکشن کے دوران لاپتہ کارکنان کے معاملے کی تہہ تک جائیں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان سے کہا ہے کہ وہ معاملے کا خود جائزہ لیں اور پتہ چلائیں کہ یہ کس کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے امیدواروں کی این اے 120 کے الیکشن میں شرکت ہمارے لئے لمحہ فکر ہے۔ سیاست میں یہ رجحان خطرناک ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے لاہور تک سفر کے دوران میں نے جو باتیں کیں وہ میرا اصولی موقف ہے۔ عوام نے میرے موقف کی تائید کی۔ این اے 120 کے الیکشن میں شیر پر مہر لگا کر بھی میرے موقف کی تائید کی گئی۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کی تیسری سرجری ہوئی ہے۔

 

شیئر: